معروف سکھ اینکرہرمیت سنگھ شازیہ مری کی شکایت پرملازمت سے برطرف

52 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: پاکستان کے معروف سکھ اینکرہرمیت سنگھ شازیہ مری کی شکایت پرملازمت سے برطرف کردیئے گئے، پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے ایک ٹویٹ پر معذرت کرنے کے باوجود معاملے کو ملازمت چھیننے تک طول دیا۔

ذرائع کے مطابق پبلک نیوز انتظامیہ سے شازیہ مری کی طرف سے شکایت کی گئی تھی کہ پبلک نیوز سے منسلک صحافی ہرمیت سنگھ نے ٹویٹر پر ایک خبر دی تھی کہ نیب ٹیم نے پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کے گھر پر چھاپہ مار کر900ارب روپے برآمد کئے۔

سابق وفاقی وزیرنے اپنے حوالے سے بغیر تصدیق فیک نیوز پر ہرمیت سنگھ سمیت ان تمام لوگوں کو نوٹس بھیجا, جنہوں نے یہ خبر چلائی تھی۔

اینکرہرمیت سنگھ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ان سے معافی مانگی, ٘پیپلز پارٹی اور شازیہ مری کو ذاتی طور پر بھی معافی نامہ بیھجا, اور کہا کہ مجھے ذرائع نے غلط خبر دی تھی, میں جعلی خبر دینے پر معافی مانگتا ہوں, آپ میرے لئے قابل احترام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شازیہ مری نے مبینہ طور پر پبلک نیوز انتظامیہ کو کال کرکے ہرمیت سنگھ کو چینل سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

پبلک نیوز نے کی ریٹنگ میں بنیادی کردار ہرمیت سنگھ کا تھا اور پچھلے 5 سال سے وہ یہاں پر اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔

ہرمیت سنگھ کی صحافتی خدمات ایک طرف, وہ پوری دنیا کو پاکستان کی مثبت امیج دکھا رہے تھے کہ یہاں پر سکھ کمیونٹی اور دیگر اقلیتوں کو عزت اور برابر حقوق دیئے جاتے ہیں.

اینکر ہرمیت سنگھ نے ،زمینی حقائق ڈاٹ کام ، سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انھیں ملازمت سے نکال دیا گیاہے ، انھوں نے کہا جب انھیں خبر کی صحت سے متعلق احساس ہوا کہ یہ فیک نیوز ہے تو صحافتی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے وضاحت بھی کی اور معذرت بھی کی گئی۔

دوسری طرف صحافتی تنظیموں نے ایک ٹویٹ پر ملازمت سے برطرفی کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا ہے،نیشنل پریس کلب میں آزاد گروپ کے سربراہ و سابق صدر شکیل قرارکے مطابق سابق وفاقی وزیر شازیہ مری کی طرف سے ہرمیت سنگھ کو دھمکی بھی دی گئی ہے۔

Comments are closed.