حریم فاروق کی ساحل کنارے تصاویر نے اداکارہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے
فوٹو فائل
کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور تھیٹر، فلم، ٹیلی ویژن اداکارہ اور فلم پروڈیوسر حریم فاروق نے ساحل کنارے اپنی دلکش تصاویر جاری کر کے سب کی تعریفیں سمیٹ لیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حریم فاروق نے اپنی دلکش اور ان دیکھی تصاویر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا جس میں انہیں ساحل کنارے ریت پر کیمرے کے سامنے مختلف پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ ساحلِ سمندر پر دھوپ کا لطف اُٹھا رہی ہیں، تاہم جس چیز نے سب کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی وہ ان کے لباس کا انتخاب تھا جس میں ایک بڑی ٹوپی اور جینز کی جیکٹ نے حریم کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔
تصاویر منظر عام پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے جہاں اداکارہ کی خوب تعریفیں کی گئیں وہیں صارفین نے حریم فاروق کو پاکستان کی ہماء قریشی قرار دے دیا۔
Comments are closed.