پی آر اے انتخابات میں عثمان خان صدر اور نوید اکبر سیکرٹری منتخب ہوگئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پارلیمانی رپورٹرزایسوسی ایشن المعروف پی آر اے انتخابات میں عثمان خان صدر اور نوید اکبر سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں ہونے والے انتخابات میں دوگروپوں فاونڈر اور ورکنگ جرنلسٹ پینل کے درمیان مقابلہ تھا جس میں فاونڈر گروپ کے عثمان خان نے 108 ووٹ لے کر منتخب ہوئے، ان کے مد مقابل ورکنگ جرنلسٹ پینل کے ایم بی سومرو نے 100 ووٹ حاصل کئے۔
سیکرٹری کی نشست پر ورکنگ جرنلسٹ پینل کے نوید اکبر 92 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے دوسرے نمبر پر بشیر چوہدری رہے انھوں نے 82 ووٹ حاصل کئے۔ خزانہ کی نشست کےلئے جرنلسٹ کے اصغر چوہدری 129 ووٹ لے کر جیت گئے ظہوراحمد 76 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے.
نائب صدر کی نشست جرنلسٹ پینل کے احمد نواز کے حصے میں آئی ، انھوں نے بھی 129 ووٹ حاصل کئے ان کے مد مقابل سہیل خان 76 ووٹ حاصل کرسکے۔جوائنٹ سیکرٹری کےلئے ورکنگ جرنلسٹ کے شاکر عباسی کامیاب ہوئے ان کے مقابلے میں محمد فیضان خان نے 76 ووٹ حاصل کئے۔
ورکنگ پینل کے جاوید حسین 116 ووٹ لے کر سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئے مخالف امید وار عبدالستار چوہدری 94 ووٹ حاصل کرسکے۔
گورننگ باڈی میں ورکنگ جرنلسٹ پینل کے 5 امیدوار کامیاب قرار پائے۔جن میں آسیہ انصر 158، جاوید نور 130، نادر گرمانی 121، عاطف شیرازی 116 اور صائمہ ملک نے113 ووٹ حاصل کئے،جب کہ فاؤنڈری گروپ کی عائشہ ناز 123 اور عبدالرزاق کھٹی نے 112 ووٹ حاصل کرکے گورننگ باڈی میں منتخب ہوئے۔
پی آراے کے کل ووٹرز کی تعداد 230 ہے جن میں سے 217 نے حق رائے دیہی استعمال کیااور ووٹ ڈالنے کی شرح 95 فیصد رہی، تین رکنی الیکشن کمیٹی نے نتائج کااعلان کیا، پولنگ صبح 10 بجے سے شروع ہوئی اور شام ساڑھے5 بجے تک جاری رہی۔
Comments are closed.