بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں کتے کے بچے کی انٹری، کوہلی کی اٹھکیلیاں

فوٹو: سوشل میڈیا

کولمبو: بھارتی ٹیم کے ٹریننگ سیشن میں کتے کے بچے کی انٹری، کوہلی کی اٹھکیلیاں،بعد میں دیگر کھلاڑی بھی کتے کے بچے کے ساتھ کھیلنے لگ گئے۔

یہ دلچسب صورتحال آج رات سری لنکا میں اس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران کتا گراونڈ میں آگیا۔

بھارتی ٹیم کے فٹبال سیشن کے دوران ایک چھوٹے کتے کی انٹری،بھارتی کرکٹر نے کتے کو بھی فٹبال سیشن جوائن کروالیا۔

گراونڈ میں کتا ویرات کوہلی کے پاس چلا گیا،ویرات کوہلی اپنے ساتھی کرکٹرز کو چھوڑ کر کتے کے ساتھ فٹبال کھیلنے لگ گئے۔

بھارت کی ٹیم 10 ستمبر کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ 2023 کے سپر فور کے اہم میچ کےلئے ٹریننگ سیشن میں مشغول تھی جو کو کولمبو میں کھیلا جاناہے۔

Comments are closed.