القادر ٹرسٹ کیس،فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے 18 ستمبر تک کی مہلت مل گئی

46 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کیلئے 18 ستمبر تک کا وقت دے دیا۔

وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ اپریل 2024 میں ٹرسٹ کی ازسرنو رجسٹریشن کیلئے درخواست دی، قانون کے مطابق 90 دن میں رجسٹریشن کے حوالے سے فیصلہ کردیا جاتا ہے، 90 دن کا عرصہ گزر جانے کے باوجود رجسٹریشن پرعملدرآمد نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کررہے ہیں، دوسری طرف کا موقف آجائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی آئندہ سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.