رضوانہ تشدد کیس ، سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست رٹ پٹیشن میں تبدیل

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمسن گھریلوملازمہ رضوانہ تشدد کیس میں سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے کی درخواست رٹ پٹیشن میں تبدیل کرتے ہوئے وکلاء فیصل صدیقی، زینب جنجوعہ اور مریم سلمان کو عدالتی معاون مقرر کرکے وزارت انسانی حقوق کے ذریعے فیڈریشن کے علاوہ وزارت داخلہ کوبھی جواب کیلئے نوٹس جاری کردیے اور کہاہے کہ وزارت داخلہ نے کیا اقدامات کیے یا لیے جاسکتے ہیں رپورٹ دی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت سے گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

حکم نامہ میں عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ درخواست میں لگائے گئے الزامات سنجیدہ اقدامات کے متقاضی ہیں، درخواست میں الزامات چائلڈ لیبر کے خاتمے سے متعلق اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں،درخواست بالخصوص گھروں میں بچوں کو ملازم رکھنے سے روکنے پر سنجیدہ فکر وعمل کی دعوت دیتی ہے،کیس کی سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔

Comments are closed.