پرویز الہی نے دوبارہ گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی ۔
سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔
سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے زریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فریقین کو طلب کر کے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، فریقین کو عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت آرڈی نینس کی تحت سزا دی جائے، فریقین کے خلاف محکمانہ کارروائی کے بھی احکامات جاری کیے جائیں۔
Comments are closed.