پرویز الٰہی کو رہا کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری
فائل:فوٹو
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو رہا کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ میں کہا گیاہے کہ پرویز الہی کے خلاف جاری تھری ایم پی او کا آرڈر معطل کیا جاتا ہے ،پرویز الہی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ بادی النظر میں ڈی سی اسلام آباد کا تھری ایم پی او کا آرڈر درست نہیں ۔
تحریری حکم نامہ میں مزیدکہا گیابادی النظر میں لاہور ہائیکورٹ کے آرڈرز کی خلاف ورزی میں تھری ایم پی او جاری ہوا ،جن اہلکاروں نے لاہور ہائیکورٹ کے آرڈرز کے باوجود پرویز الٰہی کو گرفتار کیا ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع ہو چکی ۔
تحریری حکم نامہ میں عدالت نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت نے کاروائی شروع کی ہے ، لاہور ہائیکورٹ آئی جی اسلام آباد اور دیگر کو نوٹس جاری کر چکی ہے ، پرویز الہی آئندہ سماعت بارہ ستمبر کو عدالت کے سامنے پیش ہوں۔ڈی سی اسلام آباد بارہ ستمبر تک جواب جمع کرائیں ۔
Comments are closed.