بشریٰ بی بی کی مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے درخواست پر فریقین سے جواب طلب

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات اور انکوائری کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پرجسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی، درخواست میں وفاق، نیب، ایف آئی اے اور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشری بی بی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ نیب، ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں، شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جون 2022 سے پہلے کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ جون 2022 سے لے کر اب تک درج خفیہ مقدمات، انکوائریز، انویسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں، عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے روکے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے اور سرکاری وکیل کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Comments are closed.