خواجہ آصف کا شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ
فائل:فوٹو
لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ و سینیٹر اسحاق ڈار کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کر دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں موجود ن لیگ کی قیادت کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عوامی غیض و غضب کا سامنا ہے، ایسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے پارٹی میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ پارٹی قائد نواز شریف چاہے اکتوبر میں آجائیں لیکن شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو فوری وطن واپس آنا چاہیے۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ صورتحال ہم سے اس طرح نہیں سنبھلی جس طرح ہم توقع کر رہے تھے، اسحاق ڈار واپس آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تباہی سامنے ہے۔
Comments are closed.