چودھری پرویز الٰہی کی اٹک جیل میں طبیعت بگڑ گئی،اسپتال پہنچایا جارہاہے
فائل:فوٹو
اٹک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و تحریک انصف کے صدرچودھری پرویز الٰہی کی اٹک جیل میں طبیعت بگڑ گئی،اسپتال پہنچایا جارہاہے۔
ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کو پمز ہسپتال اسلام آباد لے جایا جا رہا ہے، پمز ہسپتال میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا میڈیکل چیک اپ کروایا جائے گا۔
خیال رہے کہ تین روز قبل چودھری پرویز الٰہی کو اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا۔
ادھر لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ پرویز الٰہی کو نیب یا کوئی اتھارٹی اور ایجنسی گرفتار نہیں کرے گی اور انہیں کسی بھی قانون کے تحت نظر بند بھی نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.