میرے گمان میں بھی نہیں تھا نگران وزیراعظم بن جاوٴں گا، انوار الحق کاکڑ

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میرے گمان میں بھی نہیں تھا نگران وزیراعظم بن جاوٴں گا، مجھے اہم ذمہ داری دی گئی ہے اور پوری کوشش ہے اپنی اہم ذمہ داری بخوبی انجام دوں۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ میرے گمان میں بھی نہیں تھا نگران وزیراعظم بن جاوٴں گا، دوستوں میں مذاق کی حد تک ایسی باتیں ہوتی تھیں، عہدے کی خوشی اپنی جگہ لیکن منصب کا دباوٴ بھی ہوتا ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے نگران وزیراعظم کا نام دینے سے 2،3دن پہلے رابطہ کیا، شہبازشریف کا مجھ سے رابطہ باعث حیرت تھا، شہباز شریف نے پیغام دیا، اہم ذمہ داری کے لیے ذہنی طور پرتیار رہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے اہم ذمہ داری دی گئی ہے اور پوری کوشش ہے اپنی اہم ذمہ داری بخوبی انجام دوں، منصب کے پہلے دن کے بعدہی واپس جانے کی ذہنی تیاری کرلی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی ذات کو منصب کے مقصد تک محدود رکھا ہے، الیکشن کی ذمہ داری کے بعدایک گھڑی بھی وزیراعظم ہاوٴس میں نہیں رہوں گا۔

Comments are closed.