ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ لاپتہ، کراچی میں اغوا کا مقدمہ درج
فوٹو: فائل
کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال حسین شاہ لاپتہ، کراچی میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے یہ مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیو بیان میں بھی کہا ہے کہ ان کے شوہر بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا ہے۔
دوسری طرف ایس ایس پی جنوبی کراچی شیراز نذیر کے مطابق ایف آئی آر نمبر 533/23 بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کی گئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق ان کے بیٹے بلال حسین شاہ کو 27 اگست کو کراچی کے علاقے قیوم آباد بلاک بی کی گلی نمبر 6 میں میں گھر سے نکلنے کے بعد اغوا کیا گیا۔
After arriving in Karachi from London last week, @_Hareem_Shah 's husband Bilal Shah reportedly vanished. She claimed that her husband had been "kidnapped for unknown reasons" while Bilal's relatives confirmed that he was being questioned in reference to Hareem's social media… pic.twitter.com/EOcCzNrhIC
— Malik Ramzan Isra (@MalikRamzanIsra) September 3, 2023
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ گھر سے نکلنے کے بعد مین روڈ پر تین مختلف گاڑیوں میں سوار نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کیا اور وہ لوگ ان کے بیٹے کی گاڑی بھی ساتھ لے گئے اور بلال شاہ کااب تک گھر والوں سےکوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔
یہ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، حریم شاہ نے بھی کہا ہے کہ ان کے شوہر کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے ڈیفنس تھانے میں درج ہوا ہے اور میرےشوہر بلال کو کراچی میں اغوا کر لیا گیا.
Comments are closed.