ملک میں چینی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اسلام آباد: ملک میں چینی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،اور چینی 190 روپے فی کلوفروخت ہورہی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہری بہت پریشان ہیں۔
کوئٹہ کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، کوئٹہ میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں چینی 180 روپے فی کلو تک دستیاب ہے، اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، پشاور،خضدار،حیدرآبادمیں چینی 175 روپے فی کلو تک ہے۔
سیالکوٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 172 روپے گوجرانوالہ میں 171 روپے تک ہے ، لاڑکانہ، بنوں، فیصل آباد، اورملتان میں چینی 170 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں چینی کی قیمت 166 روپے فی کلو تک ہے،بہاولپورمیں چینی کی قیمت 165 اورسکھرمیں چینی کی قیمت 156روپے فی کلو تک ہے۔
Comments are closed.