افغانستان کی مزاحمت 245 پر جواب دے گئی، بنگلہ دیش 89 رنز سے جیت گیا

53 / 100

لاہور: ایشیا کپ،افغانستان کی مزاحمت 245 پر جواب دے گئی، بنگلہ دیش 89 رنز سے جیت گیا، افغانستان کی طرف سے ابراہیم زدران 75اور کپتان حشمت اللہ نے 51 نصف سنچریاں بنائیں رحمت شاہ،33 اور راشد خان نے 24 رنز بنائے.

افغانستان کی وکٹیں وقفہ وقفہ سے گرتی رہیں.، تسکین نے 4،شریف السلامُ نے 3 اور مہدی حسن اور مہدی محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. 

افغانستان کیخلاف پہاژ جتنا ٹوٹل کھڑا کردیا، پہلے کھیلتے ہوے بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنالے، نجم الحسن شنٹو اورمہیدی حسن نے سنچریاں بنا ڈالیں۔

https://twitter.com/ICC/status/1698386701192704335?t=Nv2DyK0Aufz8H42UyMRlsA&s=19

لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے ایشیا کپ 2023 کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 112 اور نجم الحسین شانتو نے 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 افغانستان کے خلاف بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے،محمد نعیم نے 28، مشفق الرحمان نے25 اورشکیب الحسن نے 32 رنز بناے۔

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بنگلہ دیش ٹیم شکیب الحسن نے کہا کہ افغانستان کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہے۔

کپتان افغان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، پاکستان کے ساتھ سیریز سے ایشیا کپ کی تیاری میں مدد ملی، افغانستان کے بہت سے شائقین ہمیں سپورٹ کرنے کیلئے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ بنگلا دیش کی ٹیم افغانستان کے خلاف آج کا میچ ہارنے پر ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گی، سری لنکا نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Comments are closed.