ایمان مزاری کی ضمانت 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت پر تھانہ بارہ کہو میں درج مقدمے میں ایمان مزاری کی ضمانت کی درخواست 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے ایمان مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری، وکلاء زینب جنجوعہ اور قیصر امام عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم سنایا۔ تاہم وکلاء کی استدعا پر مچلکے کم کرکے 10 ہزار کردیے گئے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایمان مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم سنایا تھا جس کے بعد ایمان مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ ایمان مزاری کے وکلاء کی استدعا پر عدالت نے ضمانت کی درخواست کو آج سماعت کیلئے مقرر کیا تھا۔

یاد رہے کہ ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل کے بجائے تھانہ ویمن اسلام آباد میں رکھنے کا بھی حکم دیا تھا۔

Comments are closed.