سائفر کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:سائفر کیس میں ہائیکورٹ میں خصوصی عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر ان کیمرہ سماعت کی۔

ذرائع کے مطابق دوران سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض اٹھا دیا گیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی وکلاء کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ میں آپ کی طرف سے جیل ٹرائل اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے، پہلے اس پر فیصلہ آنے دیں۔ اسکے کے بعد ضمانت کے معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔

عدالت نے یہ بھی کہا کہ آپ ضمانت کی درخواست واپس لے لیں، ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد دوبارہ دائر کردیں۔

عدالت نے دونوں ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ جیل سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا میرٹ پر فیصلہ دوں گا کیونکہ میں دلاور نہیں دلیر ہوں۔

Comments are closed.