جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ، میجر اور سپاہی شہید

50 / 100

فوٹو: آئی ایس پی آر

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے جھڑپ، میجر اور سپاہی شہید، میران شاہ شاہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے میجر اور ایک سپاہی شہید ہو گئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میرن شاہ میں سرچ آپریشن کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف شہید ہو ئے۔

جبکہ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے، 29سالہ میجر عامر عزیز کا تعلق سرگودھا جبکہ 27 سالہ سپاہی محمد عارف کا تعلق ساہیوال سے تھا۔ ترجمان کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا سیکیورٹی فورسز نے تیراہ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی.

اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں صوابی کے رہائشی 36 سالہ حوالدار منتظر شاہ شہید ہوگئے۔ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بنوں میں فوجی قافلے کے قریب خودکش حملے میں 9 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے جن کی نماز جنازہ آج ادا کی گئی اور شہدا کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کئے گئے۔

Comments are closed.