سینیٹرعون عباس بپی کی 112 دن بعد 9 مئی کی مذمت، پارٹی چھوڑ نے کا اعلان
فوٹو:فائل
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سینیٹرعون عباس بپی کی 112 دن بعد 9 مئی کی مذمت، پارٹی چھوڑ نے کا اعلان، وہ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اور سینیٹر ہیں.
عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا، سینیٹرعون عباس بپی نے ویڈیو بیان میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں.
عون عباس کا تقریباً واقعہ کے تقریباً 4 ماہ بعد ضمیر جاگ گیا کہا میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے، یہ قوم اور پاک فوج لازم و ملزوم ہیں۔
عون عباس نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں،ان کا کہنا تھاکہ تھوڑے عرصے کیلئے سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے متعدد رہنما نیشنل پریس کلب میں پہنچ کر 9 مئی واقعات کی وقفہ وقفہ سے مذمت کرتے اور پارٹی سے الگ ہو کر بغاوت کے مقدمات سے بچ نکلے اب عون عباس بھی اسی کلب کا حصہ بن گئے ہیں.
Comments are closed.