صدر مملکت کو نئی آئینی ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ،وزارت قانون

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:وزارت قانون کاکہنا ہے کہ صدر مملکت کو نئی آئینی ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔ اس ترمیم کے تحت انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار اب الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورت سے انکار پر وزارت قانون سے رائے مانگی تھی جس کے جواب میں وزارت کی جانب سے صدر کو جوابی خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے اپنے جوابی خط میں کہا ہے کہ سابق پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی نئی آئینی ترمیم کے بعد اب صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔ اس ترمیم کے تحت انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار اب الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

یاد رہے کہ صدر عارف علوی نے اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد عام انتخابات مقررہ آئینی مدت 90 میں کرانے کے لیے گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن کو تاریخ پر مشاورت کے لیے مدعو کیا تھا تاہم چیف الیکشن کمشنر نے مشاورت سے انکار کر دیا تھا۔

Comments are closed.