عمران خان سائفرکیس،عدالت سماعت کےلئے اٹک جیل جائےگی، وزارت قانون
فوٹو: فائل
اسلام آبادق: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سائفرکیس،عدالت سماعت کےلئے اٹک جیل جائےگی، وزارت قانون نے اجازت دے دی حکومت نے سماعت بدھ کو اٹک جیل میں کرانے کا فیصلہ گیا ہے۔
وزارت قانون نے کل سائفر کیس کی خصوصی عدالت اٹک جیل میں لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ، ملزم کو عدالت بلانے کی بجائے فیصلہ ہوا ہے کہ عدالت خود چل کر جیل جائے گی اور وہاں ہی سماعت کرے گی۔
سائفر کیس کی سماعت کرنے والے جج ابوالحسنات ذوالقرنین ہی اٹک جیل میں سماعت کریں گے،وزارت قانون نے کل کے لیے سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کی اجازت دیدی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ کیا گیا،وزارت داخلہ نے سیکورٹی خدشات سے متعلق خط لکھا۔
وزارت قانون و انصاف کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل پر کوئی اعتراض نہیں، نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ اداروں کو بھجوا دی گئی۔
واضح رہے اسلام آبادہائی کورٹ نے آج ہی سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کردی ہے جس کے بعد وہ اب سائفر کیس میں گرفتار ہیں.
ذرائع کے مطابق سزا معطلی کے باوجود اٹک جیل رکھنے پر پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے باعث سماعت اٹک جیل منتقل کی گئی ہے۔
Comments are closed.