بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزاکا مداحوں کے لئے جذباتی پیغام

46 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیا مرزا نے جذباتی پیغام جاری کرکے اپنے چاہنے والوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

دیا مرزا نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاوٴنٹ پر ایک پیغام تحریر کیا کہ ”احسان جتا کر کسی کا قتل نہ کرو، بلکہ نرم دلی اور مہربانی سے اس کا دل جیتو“۔

بالی ووڈ اداکارہ کی جانب سے پیغام سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دیا مرزا نے بھتیجی تانیا کے ہمراہ تصویر شیئر کی تھی۔ دراصل وہ تانیا کو اپنا ’پہلے بچہ‘ کہتی ہیں۔ کچھ روز قبل اداکارہ کی بھتیجی کار حادثے میں ہلاک ہوئی تھی۔

 

 

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ جذباتی پیغام میں کہامجھے گھر کے صحن میں‘دیا ماسی‘ کی آوازیں اب بھی یاد ہیں جب تانیا مجھ سے ملنے آئی تھی۔ وہ اپنے ساتھ معصومیت لائی تھی جو کبھی فراموش نہیں ہو سکتی تھی‘۔

دیا مرزا نے کہاکہ ’تانیا میرے پہلے بچے کی طرح تھی، وہ ہمیشہ میرے پاس تھی اور مجھے یقین تھا کہ وہ یہ جانتی ہوگی۔ تانیا کی بات سننا، اس کی رہنمائی کرنا اور اسے ڈانٹنا یہ سب خوشیاں تھیں جو اس نے مجھے دیں۔ میں اس کی بہت شکر گزار ہوں‘۔

Comments are closed.