چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست دائر کردی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی نے کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست دائر کردی، یہ درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے ، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل یہ اہم پیش سامنے آئی ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی اور مقدمے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔
اس لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے ، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔
علاوہ ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔
Comments are closed.