بشریٰ بی بی کی نیب حاضری سے قبل ضمانت قبل از گرفتاری منظور

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی نیب حاضری سے قبل ضمانت قبل از گرفتاری منظور، نیب کی طرف سے آج انھیں طلب کیا گیا ہے.

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا آج نیب نے بشری بی بی کو تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے.

ان کاکہناتھاکہ خدشہ تھا کہ بشری بی بی کو گرفتار کیا جائے گا عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے رجوع کیا اور عدالت نے بشری بی بی کی ضمانت منظور کر لی ہے جبکہ آج بشری بی بی کی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات بھی ہے.

لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس لیے عدالت سے درخواست کی ہے کہ نیب کو حکم دیں کسی اور دن تحقیقات کر لیں ،ہم نے ایک سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو سائفر کیس میں گرفتار کر لیا ہے.

انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لئے اور ہمارے لئے شرم کا مقام ہے کہ ہم امریکہ کے غلام ہیں، اس پہ تو فخر ہونا چاہیے تھا کہ سابقہ حکومت نے امریکہ کو سخت ردعمل دیا ہے،
کہنے والے کو جیل میں بند کر دیا سائفر تو ایسی چیز ہے جو اپنی جگہ موجود رہتی ہے.

سائفر کو ڈی کوڈ کر کے اس کا ترجمہ کیا گیا ہے جو متعلقہ لوگوں کے پاس موجود ہے، آج جب چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا فیصلہ آئے گا تو سائفر کیس میں گرفتار کر لیں گے.

انھوں نے کہا کہ آج نیب نے بشری بی بی کو تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے ،خدشہ تھا کہ بشری بی بی کو گرفتار کیا جائے گا عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے رجوع کیا اورعدالت نے بشری بی بی کی ضمانت منظور کر لی ہے.

Comments are closed.