نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آئندہ ماہ پہلے غیرملکی سرکاری دورے پر کینیا جائیں گے
فائل:فوٹو
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کینیاکے صدر کی دعوت پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں کینیا کا دورہ کریں گے۔
نگران کابینہ کے ارکان، مشیر اور معاون خصوصی بھی تین روزہ دورے پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے ہمراہ ہوں گے۔
حکام کے مطابق کینیا اور پاکستان کے تعلقات، تجارتی امور اور دو طرفہ تعاون پر تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع، معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
Comments are closed.