راولپنڈی میں گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصاد م، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

46 / 100

فائل:فوٹو

راولپنڈی :عمرہ ادائیگی سے واپسی اسلام آباد ائیرپورٹ سے گوجرانولہ جانے والی فیملی کی گاڑی راولپنڈی روات ٹی چوک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق 8 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے زخمیوں اور لاشوں کو پمز ہسپتال منتقل کردی۔

اسلام آباد کے تھانہ ہمک پولیس کے مطابق المناک ٹریفک حادثہ آج سحری کے اوقات پیش آیا، جب عمرہ ادائیگی سے واپس آنے والی فیملی کی گاڑی گوجرانولہ جاتے ہوئے روات ٹی چوک کے قریب کھڑے 22 ویلر ٹرالر سے ٹکراگئی، حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی، گاڑی میں پھنسے افراد کو باہر نکالا، جاں بحق ہونے والوں میں ہائی ایس ڈرائیور بھی شامل ہے، 4 خواتین سمیت 8 افراد حادثے میں زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے متاثرہ گاڑی کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی، اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ ہائی ایس کا ڈرائیور بھی حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے۔

Comments are closed.