جماعت اسلامی نے مشاورتی اجلاس میں الیکشن کمیشن کو وختہ ڈال دیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: جماعت اسلامی نے مشاورتی اجلاس میں الیکشن کمیشن کو وختہ ڈال دیا،جماعت اسلامی کے وفد نے وقت پر انتخابات کرانے سمیت دھاندلی کے مختلف طریقوں کے دروازے بند کرنے پر زور دیا۔
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور الیکشن کمیشن کے درمیان میٹنگ الیکشن کمیشن کا جماعت اسلامی کے سامنے بے بسی کا اظہار، جماعت اسلامی نے بار بار 90 روز کی الیکشن انعقاد کی ڈیڈ لائن پر سوالات اٹھائے۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن مسلسل ایک تاریخ بتانے سے گریزاں دکھائی دیتا رہا،جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں پر اپنی ریزرویشن سامنے رکھیں۔
جماعت اسمبلی کیطرف سے کہاگیا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے پھرکیسے حلقہ بندیاں سیاسی جماعتوں کی خواہش پر تبدیل کر دی جاتی ہیں؟ ووٹر لسٹوں میں ردو بدل کیوں اور کیسے کر دیا جاتا ہے؟
جماعت اسلامی نے شفاف انتخابات کیلیے تجاویز پیش کر دیں، فارم 11 اور فارم 15 کے ساتھ ساتھ دیگر فارمز پر نتائج ہندسوں کے ساتھ لفظوں میں بھی لکھے جائیں جماعت اسلامی کی تجویز۔
ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی تجویز مان کر اسے اپنے ایجنڈے پر رکھ لیا،جماعت اسلامی کی طرف سے کہاگیا الیکشن کمیشن پولنگ ڈے پر جعلی ووٹوں اور ٹھپے لگانے کے عمل کو روکے۔
ہمیں الیکشن کی شفافیت اور اس کے شفاف انعقاد پر شدید تحفظات ہیں، جب پی ڈی ایم کی حکومت جان بوجھ کر اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے 3 روز قبل اسمبلی تحلیل کر رہی تھی تو الیکشن کمیشن نے اپنا سوموٹو نوٹس کا قانونی راستہ کیوں اختیار نہ کیا؟
جماعت اسلامی نے حلقہ بندیوں پر رولز میں ترامیم کی بھی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے رولز میں ترامیم کی تجاویز بھی پیش کر دیں۔
Comments are closed.