بجلی مہنگی کرنے والے سابق حکمران اتحاد پی ڈی ایم کو بھی ہوش آگیا
فوٹو: فائل
سیالکوٹ:خواجہ آصف کا بجلی بلز پر ٹویٹ، جے یوآئی کی پشاور میں احتجاجی ریلی حکومت سے نکلنے کے بعد سابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف بھی بجلی کے بحران اور زائد بلز پر خاموش نہ رہ سکے۔
بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ اور آنکھیں بندکرکے آئی ایم ایف کی شرائط ماننے والی اور بجلی مہنگی کرنے والے سابق حکمران اتحاد پی ڈی ایم کو بھی ہوش آگیا ہے۔
ملک بھر میں عوام کو سڑکوں پر دیکھتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے والے حکمران اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی نے بھی پشاور میں بجلی بلز کے خلاف ریلی نکالی ہے۔
دوسری طرف ٹوئٹر پر بیان میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں ،صارفین کیلئے ریلیف کی حد 200 یونٹ سے بڑھا کر 300 یونٹ کر نی چاہیے۔
اپنی حکومت میں عالمی مالیاتی ادارے کے سامنے سرنڈر کرنے والی حکومت کے رہنما نےنگران حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ آئی ایم ایف کو اپروچ کرنا چاہیے۔
بجلی کا بحران۔۔
ریلیف کی حد 200یو نٹ سے بڑھا کر 300یونٹ کر نی چاھئیے۔ اسکے لیئے IMF کو اپروچ کرنا چاھئیے
اسوقت یہ رعایت اگر سال میں کسی ایک ماہ میں 200تجاوز کر جاۓ تو سارے سال کی رعایت ختم ھو جاتی ھے-اس رعایت کو ماہانہ بنیادوں پہ مہیا ھونا چاہئیےآزاد کشمیر فاٹا بلوچستان سے…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 27, 2023
Comments are closed.