چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایک بار پھر9 مئی واقعات سے اظہار لاتعلقی

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ایک بار پھر9 مئی واقعات سے اظہار لاتعلقی ، کہا جلاؤگھیراؤمیں میری پارٹی کے کارکن نہیں کوئی اورملوث تھا،عمران خان کا جے آئی ٹی کے سامنے بیان کیا گیا موقف۔

سابق وزیراعظم سے جے آئی ٹی کی تحقیقات کی رپورٹ کے حوالے سے جیو نیوز نے  نے بتایا ہے کہ ان سے9 مئی سے متعلق دہشتگردی کے 6 مقدمات درج ہیں جن پر ان سے تفتیش کی گئی۔

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیاہے کہ مئی کو ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 6 مقدمات میں تفتیش کی

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور سمیت پوری جے آئی ٹی ٹیم نے عمران خان سے 9 مئی کے واقعات سے متعلق سوالات کیے، چیئرمین پی ٹی آئی ایک بار پھر 9 مئی کے واقعات سے لاتعلقی ظاہر کی۔

جے آئی ٹی نے کہا کہ 9 مئی کے بارے میں آپ کی جانب سے اشتعال دلانے کے شواہد موجود ہیں، جس پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا میں گرفتار ہو گیا تھا، کسی کو فون کر کے اشتعال نہیں دلایا۔

جے آئی ٹی ارکان کا کہنا تھا ایسی ویڈیوز اور کلپس موجود ہیں جن میں مظاہرین آپ کا نام لیتے نظر آتے ہیں، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کسی کو نہیں اکسایا سب اپنے طور پر کنٹومنٹ کے علاقے میں گئے، جلاؤ گھیراؤ میں میری پارٹی کے کارکن نہیں کوئی اور ملوث تھا۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا گیاہے کہ ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا وکیل کو عدالت میں بلائیےگا ہم تفتیش کرنے آئے ہیں، جےآئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جمعے کو 30 منٹ اٹک جیل میں ملاقات کی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ منی لانڈرنگ اسکینڈل میں عمران خان کی عدالتی احاطے سے رینجرز کے زریعے گرفتاری کی گئی جسے سپریم کورٹ نے غیر قانونی قراردے دیا تھا اس پر ردعمل میں احتجاج کیا گیا تھااس دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ 

Comments are closed.