بجلی کی قیمتوں اضافے پر شدید اضطراب، نگران وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

ملک بھرمیں بجلی کی قیمتوں اضافے پر شدید اضطراب پایا جاتا ہے جس پر نگران وزیراعظم نے نوٹس لے لیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے کل اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں اور صارفین کے بِلوں پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

وزیرِ اعظم کی وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔

Comments are closed.