ایمان مزاری اورعلی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:انسداد دہشتگردی اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر اور انسانی حقوق کی کارکن وکیل ایمان مزاری کے خلاف بغاوت، اکسانے اور دھمکانے کے کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی ، ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن نے کی ، ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 28 اگست تک ملتوی کر دی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل بھی طلب کرلیے۔
یاد رہے کہ 24 اگست کو بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس میں اسلام ا?باد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا تھا۔
عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجا ہے۔
Comments are closed.