عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے
فوٹو : اسکرین گریب
اسلام آباد: چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے، 10 منٹ سے لفٹ نہ کھل سکی، دیگر وکلاء بھی اندر بند ہیں.
معاون وکیل سوزین جہاں اور دیگر وکلاء کا لفٹ کے باہر احتجاج، سوزین جہاں نے کہا کہ 15 منٹ سے کھوسہ صاحب لفٹ کے اندر بند ہیں.
ان کا کہنا تھا کہ خان صاحب کو تو اندر بند رکھا ہے اب وکلاء کو بھی بند کردیا ہے،20 لوگ لطیف کھوسہ کے ساتھ ہیں، اندر پنکھا بھی موجود نہیں، لطیف کھوسہ 15 منٹ سے لفٹ کے اندر موجود ہیں.
عمران خان کے وکیل لفٹ میں پھنس گئے pic.twitter.com/Q9In5XJNAt
— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) August 25, 2023
ہائیکورٹ عملے کی جانب سے لطیف کھوسہ کو لفٹ سے نکالا نہ جا سکا، لطیف کھوسہ کی زائد عمری کے باعث وکلاء میں اضطراب کی کیفیت، لطیف کھوسہ کی عمر 70 سال سے زائد ہے، لفٹ میں پنکھا بھی موجود نہیں، وکلاء کا موقف.
وکلاء اپنی مدد آپ کے تحت لفٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش میں مصروف اور پریشان دکھائی دیتے ہیں.
جاری ہے
Comments are closed.