سی ڈی اے کو 100سے زائد گاڑیوں کے شورومز ڈی سیل کرنے کا حکم

46 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو سو سے زائد گاڑیوں کے شورومز ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس بابر ستار نے 25 کار شو رومز مالکان کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

کار شو روم مالکان کے وکلا نے دلائل دیے کہ کار ڈیلرز کا کاروبار اسلام آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹس اینڈ موٹر وہیکل ڈیلرز آرڈیننس کے تحت ریگولیٹ ہوتا ہے، سی ڈی اے کا یہ کیس ہی نہیں کہ متعلقہ فورم کی اجازت کے بغیر یہ بزنس کر رہے ہیں۔

سی ڈی اے نے بغیر نوٹس کار شورومز کو سیل کیا جو قانونی طور پر درست نہیں۔

عدالت نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سے وضاحت طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ شورومز سیل کرنے سے قبل قانون کے مطابق نوٹسز کیوں نہیں دیے گئے ؟۔

Comments are closed.