الیکشن کمیشن مشاورت ،پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
فوٹو: فائل
کراچی:چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں وفد کو الیکشن کمیشن بھیجنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن وفد بھیجنے اور وفد کی تشکیل کا فیصلہ پیپلز پارٹی کی سی ای سی کرے گی، پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج بلاول ہاؤس کراچی میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق سی اے سی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئیں گے، الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو 29 اگست کو بریفنگ کیلئے دعوت دی ہے۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کئے جانے والے مؤقف کی بھی منظوری دی جائے گی۔
Comments are closed.