سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی پوزیشن واضح کردی

50 / 100

طارق عزیز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی پوزیشن واضح کردی،ان کا کہنا مسلم لیگ ن چھوڑنے کا ارادہ ہے نہ کبھی نوازشریف نے میری باتوں کا کوئی گلہ کیا ، مسلم لیگ ن کے سیئنر رہنما نے کہا پارٹی اورری ایمرجنگ پاکستان کا پیلٹ فارم ساتھ ساتھ چلے گا۔

قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی چھوڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم وہ کہتے ہیں کہ وہ جو بات درست سمجھتے ہیں کرتے رہیں گے، ان کا کہنا ہے انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا فیصلہ وقت پر کروں گا،سیاست ورارثت نہیں چھوڑی جاسکتی ہے۔

واضح رہے پاکستان کےمسائل کے حل اور معاشی بحران کے خاتمہ کے لئے روڈ میپ پر مباحثہ کے لئے بنائے گئے فورم ری ایمرجنگ پاکستان نے سیمینارز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے سابق وزیراعظم کے حوالے سے بتایا کہ ایک مختصر وقفے کے بعد وہ سیمنار کا شیڈول تیار کررہے ہی اور رواں ماہ کے آخر میں سیالکوٹ میں سیمنار منعقد ہوگا۔

سیالکوٹ کے بعد فیصل آباد اور ملتان میں ری ایمرجنگ پاکستان کے تحت مباحثوں کا انعقاد ہوگا۔ نئی بات ذرائع کے مطابق فورم کے بانیان سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سینیٹر بیرسٹر مصطفیٰ نواز ، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیل اور دیگر نے سیمنارز کا سلسلہ آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسرے مرحلہ پر انہوں نے پنجاب کے صنعتی شہروں کاانتخاب کیا ہے جس میں سیا لکوٹ، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں ۔ ملتان میں صنعت کے علاوہ زراعت بھی ہے،تینوں شہروں میں سیمینارز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن کی تاریخ طے کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ ری ایمرجنگ فورم کے منتظمین میں نوابزادہ ہوتی، نواب اسلم۔رئسانی اور دیگر سیاسی رہنما شامل ہیں، جب کہ شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور مصطفیٰ نواز کھوکھر بھی اس پلیٹ فارم کا حصہ ہیں۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کو ان کی حق گوئی کی وجہ سے مسائل کا بھی سامنا رہا ہے، وہ پی ڈی ایم کی حکومت میں شہبازشریف فیملی اوربعض سینئر رہنماوں کو سیاسی مقدمات میں ریلیف ملنے کے باوجود نیب عدالتوں میں پیشیاں بھگتتے نظر آئے۔

Comments are closed.