جنوبی وزیرستان کے ضلع لدھا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، ایک دہشتگرد ہلاک
فائل:فوٹو
راولپنڈی :جنوبی وزیرستان کے ضلع لدھا کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے موٴثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ علاقے میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔
Comments are closed.