پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی فیس جمع کروانے کیلئے پورٹل کھول دیا
فوٹو:فائل
اسلام آباد:پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان کی فیس جمع کروانے کیلئے پورٹل کھول دیا۔نگران وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان 2023 کی تاریخ میں توسیع کی اور اسے رواں سال 10 ستمبر (اتوار) کو دوبارہ ترتیب دیا ہے۔
ترجمان پی ایم ڈی سی کے مطابق طلبہ جو فیس جمع نہ کرانے کی وجہ سے اپنی MDCAT رجسٹریشن مکمل نہیں کر سکے تھے، انہیں دوبارہ اپنی درخواستیں مکمل کرنے کے لیے کونسل کی طرف سے محدود وقت دیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی کیٹ امتحان کی درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تک تاحال 202336 امیدواروں نے رجسٹریشن کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرائیں، جن میں سے 189261 امیدوار امتحان کے لیے رجسٹریشن کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔
پی ایم اینڈ ڈی سی کے مطابق تقریباً 9000 امیدواروں نے ایم ڈی کیٹ امتحان کے فارم جمع کرائے لیکن وہ کسی بھی وجہ سے اپنی فیس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اپنا رجسٹریشن مکمل کرنے میں ناکام رہے۔
طلباء کی سہولت کے لیے صدر پی ایم ڈی سی نے MDCAT رجسٹریشن کے لیے زیر التواء فیس جمع کرانے کے لیے پورٹل کھولنے کی اجازت دی تاکہ زیادہ سے زیادہ امیدوار MDCAT امتحان میں حصہ لے سکیں۔
وہ طلباء جنہوں نے آنے والے ایم ڈی کیٹ 2023 کے لیے اپنے رجسٹریشن فارم کامیابی کے ساتھ جمع کرائے ہیں لیکن جن کی ادائیگیوں/ اسٹیٹس میں تاخیر ہوئی ہے وہ اپنے پہلے سے تیار کردہ چالان جمع کر سکتے ہیں یا نیا چالان فارم ڈاوٴن لوڈ کر سکتے ہیں (ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ یا چالان فارم کے ذریعے لیٹ رجسٹریشن فیس کے ساتھ) ایم ڈی کیٹ کے لیے خود کو رجسٹر کرنے کے لیے۔
یہ پورٹل محدود وقت صرف 23 سے 24 اگست 2023 (دو دن ) تک اڑتالیس گھنٹے کی محدود مدت کے لیے کھلا رہے گا۔ یہ آپشن پورے ملک میں فراہم کیا جائے گا اور صرف ایک بار کے لیے دستیاب ہوگا۔
Comments are closed.