جنوبی وزیرستان میں جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید ہوگئے
فوٹو: فائل
راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید ہوگئے، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں جوانوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 2دہشت گرد زخمی ہوئے۔
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 6 بہادر سپاہیوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا.
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.