اینٹی کرپشن نے زرتاج گل کے گرد گھیرا تنگ کردیا

45 / 100

فائل:فوٹو

لاہور: اینٹی کرپشن نے سابق وزیر مملکت و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے۔

ترجمان کے مطابق سابق ایم این اے زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ شہری اسفند جنید کی جانب سے زرتاج گل اور ان کے شوہر ہمایوں اخوند کے خلاف کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

زرتاج گل اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 10فیصد تک کمیشن لیا۔ شہری نے زرتاج گل کی جانب سے CD-iii اسکیموں میں گھپلوں کی نشاندہی کی تھی۔

اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گزشتہ روز چھاپا مارا مگر زرتاج گل وزیر کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

Comments are closed.