سپریم کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی اپیل پر سماعت کے دوران عدالت نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی. نیب وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں،نیب قانون میں تبدیلی کے بعد مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر مزید کاروائی نہیں ہوسکتی۔

سپریم کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

دوران سماعت نیب وکیل نے استدعا کی براہ کرم آرڈر میں خارج کرنے کی بجائے نمٹا دینا لکھ دیں. چیف جسٹس پاکستان نے کہا آپ کو آرڈر پسند آئے گا۔

Comments are closed.