پرسنل سیکرٹری وقاراحمد کی صدر مملکت سے اپنا تبادلہ روکنےکی درخواست

48 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سبکدوش پرسنل سیکریٹری وقار احمد نے کہا ہے حقیقت یہ ہے کہ فائلز ابھی بھی صدارتی چیمبر میں موجود ہیں، صدر کا سیکریٹری کی خدمات واپس کرنے کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں۔

صدرملکت کے پرسنل سیکرٹری وقاراحمد کی صدر مملکت سے اپنا تبادلہ روکنےکی درخواست،وقار احمد نے لکھا کہ صدر مملکت سے درخواست ہے کہ میری خدمات واپس کرنے کا خط واپس لیں۔

پرنسل سیکرٹری وقار احمد نے صدر مملکت عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ نہ میں نے بلز کے معاملے میں تاخیر کی، نہ بے قاعدگی، نہ صرف نظر کیا۔

خط میں وقار احمد نے کہا کہ صدر نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر کوئی تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا۔ صدر مملکت نے میری خدمات واپس کردیں لیکن میں حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے تاثر دیا گیا کہ سیکریٹری مذکورہ بلوں سے متعلق کسی بےضابطگی کا ذمہ دار ہے، جبکہ صدر مملکت نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی نہ منظوری دی نہ تحریری طور پر واپس پارلیمنٹ بھیجنے کو کہا۔

وقاراحمد کے مطابق مذکورہ فائل 21 اگست تک سیکریٹری کے آفس میں واپس نہیں بھجوائی گئی،ساتھ ہی کہا صدر سے درخواست کرتا ہوں کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے یا کسی بھی ایجنسی سے تحقیقات کروا لیں۔

انھوں نے خط میں کہا کہ انکوائری کروا کر اگر کسی نے کوتاہی کی ہے تو ذمہ داری ڈالی جائے۔ اگر سپریم کورٹ یا کسی عدالت نے بلایا تو میں ریکارڈ کے ساتھ جا کر حقائق بتاؤں گا۔

وقاراحمد نے کہا کہ ریکارڈ پیش کر کے اپنی بےگناہی ثابت کروں گا، میں نے ایوان صدر کے دفتر کے وقار کو کم نہیں کیا،یہ بھی کہا کہ آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 8 اگست کی شام آفس بند ہونے کے بعد ایوان صدر کو موصول ہوا۔

خط میں کہا آفیشل سیکرٹ ترمیمی بل 9 اگست کو صدر مملکت کو بھجوایا گیا، صدر مملکت ان دونوں بلز پر حقائق اچھی طرح جانتے ہیں، میں حلف پر بیان دینے کو تیار ہوں۔

صدرملکت کے پرسنل سیکرٹری وقاراحمد کی صدرمملکت سے اپنا تبادلہ روکنےکی درخواست،وقار احمد نے لکھا کہ صدر مملکت سے درخواست ہے کہ میری خدمات واپس کرنے کا خط واپس لیں۔

وقار احمد نے کہا کہ آرٹیکل 75 کے تناطر میں صدر کو بل کی 10 دن کے اندر منظوری دینے کا اختیار ہوتا ہے، آرٹیکل 75 کے تحت صدر کو بل 10 دن کے اندر واپس پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کیلئے بھجوانے کا اختیار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے معاملے پر اپنے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات واپس کردیں.

ایوان صدر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا تھا کہ مس حمیرا احمد کو صدر مملکت کا سیکریٹری تعینات کیا جائے، وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کی جاتی ہیں۔

Comments are closed.