بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،ایک شہری شہید،3افرادزخمی

53 / 100

فوٹو: فائل

راولپنڈی:بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ،ایک شہری شہید،3افرادزخمی ہوگئے، بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابقبھارتی فوج نے ایل او سی کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص غیاث شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے کھیتوں میں گھاس کاٹنے والی تین خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کھلم کھلا جارحیت موجودہ سیزفائر معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنی سرحدوں پر امن و سکون کا خواہاں ہے۔

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے، پاکستانی عوام کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Comments are closed.