آئندہ عام انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیوں پر کام کا آغازہوگیا

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:آئندہ عام انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیوں پر کام کا آغازکردیا گیا ، الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیاں کمیٹیوں کی تشکیل کی جارہی ہیں ، جو7 اکتوبر تک ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کریں گی ، 9 اکتوبرکو تفصیلات شائع ہونگی اور 8 نومبرتک اعتراضات دئینگے کیے جاسکیں گے جبکہ14 دسمبرکوحلقہ بندیاں مکمل ہو جائینگی ۔

انتخابات کے لئے نئی حلقہ بندیوں کی تیاری شروع کردی گئی ،الیکشن کمیشن متحرک ہوگیا۔پہلے مرحلے میں حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کاعمل شروع کردیاگیااس ضمن میں الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں سے متعلق پہلے مرحلے میں کمیٹیاں تشکیل دے گا۔

کمیٹیاں وفاقی دارلحکومت اورصوبوں کیلئے قائم کی جارہی ہیں کمیٹیاں ضلعی نقشہ جات،آبادی ،مردم شماری رپورٹ اور دیگرضروری ڈیٹا 31اگست تک حاصل کریں گی ۔یکم ستمبرسے کمیٹیوں کا چارروزہ تربیت کا آغازکیا جائے گا،حلقہ بندیاں 7 اکتوبرتک مکمل کی جائیں گئی جبکہ 9 اکتوبر کوابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات شائع کی جائیں گی۔

علاوہ ازیں اعتراضات یاتجاویز10اکتوبرسے 8 نومبرتک دائرکی جاسکیں گی الیکشن کمیشن 9 دسمبرتک اعتراضات پرسماعت کرکے فیصلہ کرے گا اور 14 دسمبر کو حلقہ بندیاں کا عمل مکمل ہوجائے گا۔

Comments are closed.