شہر یار آفریدی کی گرفتاری ، سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر 

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے شہر یار آفریدی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے آرڈر کو معطل کرنے کے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے موقف اپنایا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی عدالت کا فیصلہ طے شدہ قانونی اصولوں کی خلاف ورزی ہے ، سنگل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے جوڈیشل مائنڈ اپلائی نہیں کیا۔

سنگل بینچ کے فیصلے سے انصاف کا بول بالا نہیں خاتمہ ہوگا ، یہ فیصلہ پبلک آفس ہولڈرز کی حوصلہ شکنی کرے گا کہ وہ عوامی مفاد میں فیصلے کریں،حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے 16اگست کا سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

جسٹس بابر ستار نے شہر آفریدی کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

Comments are closed.