وزارت قانون و انصاف نے صدارتی اقدام کو آئین کی روح کے منافی قرار دے دیا

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزارت قانون و انصاف نے صدارتی اقدام کو آئین کی روح کے منافی قرار دے دیا، وزارت قانون نے صدر مملکت کے حالیہ ٹویٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے پاس دو اختیارات ہوتے ہیں، صدر بل کی منظوری دیتے ہیں یا مخصوص تحفظات کے ساتھ معاملہ پارلیمنٹ کو واپس بھیجتے ہیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 75 صدر مملکت کو کوئی تیسرا آپشن فراہم نہیں کرتا، صدر مملکت کا اقدام آئین کی روح کے منافی ہے، صدر مملکت نے جان بوجھ کر اپنی رائے میں تاخیر کی، آئین میں کوئی بھی بل کسی رائے کے بغیر بھجوانے کا ذکر نہیں۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسا عمل آئین کی روح کے متصادم ہ، اگر صدر مملکت کو تحفظات تھے تو اپنی رائے کے ساتھ بھجوا سکتے تھے، ماضی میں وہ ایسا کئی بار کر چکے ہیں۔

Comments are closed.