ایمان مزاری اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کی تصدیق
فوٹو : فائل
اسلام آباد: تحریک انصاف چھوڑنے والی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری اور علی وزیر کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس کی تصدیق، وکیل ایمان مزاری کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر بیان میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل پولیس نے سابق ایم این اے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کیا ہے تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن شیریں مزاری نے اتوار کی صبح تقریباً چار بجے ٹویٹ کیا تھا کہ خواتین پولیس اہلکار اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد تھوڑی دیر پہلے ان کی بیٹی کو لے گئے ہیں۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کوگرفتار کرلیا ہے۔
دونوں ملزمان اسلام آباد پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے۔ تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جاری کردہ خبر کو ہی درست تسلیم کیا جائے۔ کوئی پولیس…
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 20, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی اہلکار ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور اپنے ساتھ سکیورٹی کیمرے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئے۔
آج دونوں کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کئے جانے کی امید ہے جس کے بعد قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا.
Comments are closed.