شاہ محمود قریشی کے بعد عمران خان کی بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ مقدمہ میں گرفتاری
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے بعد عمران خان کی بھی آفیشل سیکرٹ ایکٹ مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی، شاہ محمود کو ہفتہ کو پریس کانفرنس کے بعد گرفتار کیا گیا۔
سائفر کے معاملے پر سیکرٹری داخلہ کی مدعیت میں ایف آئی اے نے 15 اگست کو شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں سابق وزیراعظم عمران خان بھی نامزد تھے.
اس سے پہلے پولیس نے شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نےایف آئی اے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جارہا ہے
اس سے قبل شاہ محمود قریشی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی تھی اور اعلان کیا تھاکہ 90 دن میں انتخابات اورمردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے فیصلوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کورکمیٹی میں اختلافات کی خبروں کو غلط قرار دیا تھا اور کہا تھا ایسی کوئی بات نہیں ہے اور پارٹی متحد ہے۔
شاہ محمود قریشی نے چیئرمین تحریک انصفاف عمران خان کو مائنس کرنے کی باتوں کو بھی بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عمران خان تو مائنس ہو ہی نہیں سکتے عمران خان ہی تو پی ٹی آئی ہیں.
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا تھا اور کئی دن بعد جیل سے رہا ہوئے تھے تاہم اس پریس کانفرنس کے بعد انھیں ایک بار پھرحراست میں لے لیا گیاہے۔
Comments are closed.