وفاقی بیوروکریسی بڑے پیمانے پر تبادلے، تعیناتیاں،متعدد سیکرٹریز وافسر تبدیل
فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی بیوروکریسی بڑے پیمانے پر تبادلے، تعیناتیاں،متعدد سیکرٹریز وافسر تبدیل کردیئے گئے ، چیف کمشنر اسلام آباد بھی تبدیل کیپٹن (ر) انوار الحق نئے چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کردیئے گئے۔
سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹیم کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا،متعدد وزارتوں کے سیکرٹریوں کو تبدیل کئے گئے ہیں،ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 22 کے کامران علی افضل کو سییکرٹری کابینہ تعنینات کردیا گیا،کامران علی افضل اس سے پہلے ڈی جی سول سروس ایکیڈمی تعینات تھے۔
گریڈ 21 ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ساجد بلوچ اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن تعینات،سیکرٹری انچارج وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عبداللہ خان سنبل کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزاتے داخلہ تعینات کردیا گیا گیا،ایڈمنسٹریٹیو سروس کےگریڈ 22 کے حسن ناصر جامی کو سیکرٹری آبی ذخائر سے ہٹا دیا گیا۔
حسن ناصر جامی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات،ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صنعت و پیداور مومن آغا کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت پیٹرولیم تعینات کردیا گیا،ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 21 کے کیپٹن ر محمد محمود کو سیکرٹری پیٹرولیم سے تبدیل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت فوڈ سیکیورٹی تعنیات کردیا گیا۔
ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 22 کے ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کو سیکرٹری ہاوسنگ تعنیات کردیا گیا،ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 22 کے سید آصف حیدر شاہ کو سیکرٹری موسم تبدیلی تعنیات کردیا گیا،پولیس سروس گریڈ 22 کے اے ڈی خواجہ سیکرٹری انسانی حقوق تعنیات،اے ڈی خواجہ اس سے پہلے نیشنل پولیس اکیڈمی کے کمانڈنٹ تعینات تھے۔
ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 22 کےحمیرہ احمد سیکرٹری قومی ورثہ ثقافت تعنیات کردیا گیا،ایڈمنسٹریٹیو سروس کے گریڈ 22 کے سید سید علی مرتضی کو سیکرٹری داخلہ کے عہدے سے ہٹا کر سیکرٹری وزارت آبی وسائل تعنیات کردیا گیا
ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 21 کے داود محمد چیف سیکرٹری آزاد کشمیر تعینات،ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 21 کے ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن شکیل قادر خان چیف سیکرٹری بلوچستان تعینات، گریڈ 20 کے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق چیف کمشنر اسلام آباد تعینات،ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 22 کے سارہ سعید سیکرٹری کامرس تعنیات۔
ایڈمنسٹریٹیو سروس گریڈ 22 کے اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن ااعزاز اسلم ڈار کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت،سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نوید احمد شیخ کو اسٹبلشمنت ڈویژن رپورٹ کرنے جب کہایڈیشنل سیکرٹری انچارج موسمیاتی تبدیلی مصدق ااحمد خان کو اسٹشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت کو اسٹشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے ،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد عثمان چاچڑ کو بھی اسٹشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے ،چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعقیلی کو اسٹشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کرنے اورڈی جی پاسپورٹ این ایمیگریشن یاور حسین کو اسٹشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد نور الامین مینگل کو اسٹشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،گریڈ 22 کے ڈاکٹر ارم انجم خان سیکرٹری میری ٹائمز آفیئرز تعینات ،آڈٹ اینڈ کاونٹ گریڈ 22 کے عبدالغفران میمن کو اسٹشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت ہوئی ہے ،اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفیکیشنز جاری کردیئے۔
Comments are closed.