اورنگزیب تنولی کو ان کی خدمات پرپرائیڈ آف پرمارمنس ایوارڈ دیا گیا

55 / 100

فوٹو : سوشل میڈیا

راولپنڈی: اورنگزیب تنولی کو ان کی خدمات پرپرائیڈ آف پرمارمنس ایوارڈ دیا گیا، یہ ایوارڈ انھیں چوہدری محمد ناصر صدر پنجاب انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ اورراجہ نزاکت حسین ڈپٹی جنرل سیکریٹری کی جانب سے دیا گیا.

اورنگزیب تنولی سابقہ اسسٹنٹ پرسانل آفیسر راولپنڈی ڈویژن و سیکرٹری جنرل آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن اور محمد یونس جٹ فوکل پرسن آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن کو بزرگ پنشنرز، بیواؤں اور یتیم بچوں و بچیوں کی بےلوث خدمات پر پرائیڈ آف پرمارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا اور ان کی مثبت کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جمعرات کو اورنگزیب تنولی سابقہ اسسٹنٹ پرسانل آفیسر راولپنڈی ڈویژن و سیکرٹری جنرل آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن اور محمد یونس جٹ فوکل پرسن آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن کے اعزاز میں ریلوے اسٹیشن راولپنڈی ڈویژن میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

جہاں چوہدری محمد ناصر صدر پنجاب انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ اور راجہ نزاکت حسین ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن کی اعلی قیادت موجود تھی ۔جن میں مرکزی نائب صدر مقصود ,ڈپٹی جنرل سیکریٹری حنیف اعوان , ممبر ایگزیکٹو باڈی محبوب الہی و دیگر شامل تھے۔

اسٹیج سیکریٹری کے فرائض ریلوے یونین تارا نشاں کے رہنما مبارک حسین نے انجام دیے۔تقریب سے خطاب کے دوران چوہدری محمد ناصر صدر پنجاب انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنا بہت افضل کام ہے۔اس کی تلقین ہمارا مذہب اسلام بھی کرتا ہے۔

راجہ نزاکت حسین ڈپٹی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والا دنیا و آخرت میں فلاح پائے گا۔اس موقع پر اورنگزیب تنولی اوریونس جٹ کا کہنا تھا کہ آل پاکستان ریلویز پینشرز ایسوسی ایشن اپنے ممبران کے لئے انتہائی محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی جانب سے ہمیں پرائیڈ آف پرمارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا ۔جس پر ہم ان کے نہایت مشکور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم پینشنرز کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں جو تاحیات جاری رہے گی ۔ہماری کوشش رہے گی کہ ہم پہلے سے بڑھ کر اپنے پینشنرز کے مسائل حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

Comments are closed.