وزارت خزانہ نے فسکل آپریشن رپورٹ 23-2022 جاری کردی
فائل:فوٹو
اسلام آباد:وزارت خزانہ نے فسکل آپریشن رپورٹ 23-2022 جاری کردی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں کل ٹیکس آمدن 7818 ارب روپے رہی، وفاق نے 7169 ارب اور صوبوں نے 649 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔
رپورٹ کے مطابق 23-2022 میں پاکستان کا بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 7.7 فیصد تک پہنچ گیا، جولائی 2022 سے جون 2023 تک کل آمدن 9633 ارب روپے رہی۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں 16 ہزار 154 ارب روپے کے اخراجات کیے گئے اور اخراجات اور آمدن میں 6521 ارب روپے کا فرق رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں کل ٹیکس آمدن 7818 ارب روپے رہی، وفاق نے 7169 ارب اور صوبوں نے 649 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں نان ٹیکس آمدن 1814 ارب روپے رہی، گزشتہ مالی سال میں 14 ہزار 583 ارب روپے کے جاری اخراجات کیے گئے اور سود کی ادائیگیوں پر 5831 ارب روپے خرچ کیے گئے۔
گزشتہ مالی سال میں دفاع پر 1585 ارب روپے خرچ کیے گئے جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے 579 ارب روپے وصول کیے گئے۔
وزارتِ خزانہ کاکہناہے کہ گزشتہ مالی سال میں صوبوں کو 4223 ارب روپے منتقل کیے گئے۔
Comments are closed.